قلات(گدروشیا پوائنٹ) قلات سے کوئٹہ نیو ڈوم وین سروس کا آغاز — استاد رئیس صدام دہوار کا عوامی خدمت کیلئے قابلِ تحسین اقدام
قلات کی عوام کے لیے سفر مزید آسان ہو گیا ہے، جہاں معروف سماجی شخصیت استاد رئیس صدام دہوار نے قلات سے کوئٹہ کے لیے نیو ڈوم وین سروس کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ سروس نہ صرف آرام دہ اور جدید سہولیات سے مزین ہے بلکہ وقت کی پابند اور قابلِ بھروسا بھی ہے۔
وین روزانہ صبح 6 بج کر 30 منٹ پر قلات سے روانہ ہوگی، جبکہ کوئٹہ سے واپسی دوپہر 12 بجے ہوگی۔
مسافروں کے لیے اے سی، کولر اور آرام دہ نشستیں فراہم کی گئی ہیں تاکہ سفر زیادہ پرسکون اور خوشگوار ہو۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استاد رئیس صدام دہوار نے کہا کہ یہ سروس قلات کے عوام کو باعزت، باوقار اور آرام دہ سفری سہولت فراہم کرنے کے جذبے سے شروع کی گئی ہے۔ ان کے مطابق گاڑی مکمل وقت کی پابندی کرے گی اور مسافروں کو ان کے مقررہ مقامات پر بروقت پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ڈوم وین گھریلو پکنک یا دیگر نجی تقریبات کے لیے بھی مناسب کرایے پر دستیاب ہوگی۔
رابطہ نمبرات:
استاد حاجی غلام نبی: 0333-3727590
رئیس استاد صدام دہوار: 0332-2518179
عوامی حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قلات جیسے پسماندہ علاقے میں نجی سطح پر اس نوعیت کی سفری سہولت کا آغاز ایک خوش آئند اور قابلِ تقلید قدم ہے، جو دوسرے شعبہ جات کے لیے بھی ایک مثبت مثال بن سکتا ہے۔

