تربت(گدروشیا پوائنٹ)ضلع کیچ کی شخصیات اور شہری اب شادی بیاہ، سیاسی، سماجی اور خاندانی تقریبات کی سجاوٹ کیلئے بالکل پریشان نہ ہوں۔ تربت شہر کے علاقے سٹلائیٹ ٹاؤن میں ایئر پورٹ روڈ پر “مکران ایونٹس ڈیکور” کے نام سے ڈیکوریشن کی دکان کا شاندار افتتاح کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سیاسی و سماجی رہنما خلیل تگرانی تھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر دکان کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر مولانا نزیر احمد نے دعا کرائی۔
افتتاحی تقریب میں سماجی اور کاروباری شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں جہانگیر جمیل، مصدق بلوچ، الیاس بلوچ، احسان بلوچ، معراج شاہ زئی، یحییٰ کلبری اور افضل کلبری شامل تھے۔ شرکاء نے دکان کے قیام کو تربت شہر کے لیے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے شہریوں کو بآسانی ڈیکوریشن کے تمام سامان دستیاب ہونگے
اس موقع پر مکران ایونٹس ڈیکور کے پروپرائیٹر ابرار غلام نے گدروشیا پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام اس سے پہلے صرف آن لائن آرڈرز تک محدود تھا۔ لیکن بلوچستان میں انٹرنیٹ کی بار بار بندش کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے آؤٹ ڈور دکان کھولنے کا فیصلہ کیا تاکہ شہریوں کو براہِ راست سہولت فراہم کی جاسکے۔
ابرار غلام نے مزید کہا کہ تین سالہ آن لائن کامیابی کے بعد اب فزیکل آؤٹ لیٹ بھی موجود ہے۔ جہاں آپ اپنی پسند کے تمام ڈیکوریشنز خود دیکھ کر اور مناسب قیمتوں پر خرید سکتے ہیں۔ یہاں دستیاب ہے شادی، ولیمہ، بارات اور اینگیجمنٹ کے ڈیکوریشنز ،برتھ ڈے پارٹی ڈیکوریشنز ،دستار، پگ، بکیز اور گفٹس،لیڈیز کی پسندیدہ خصوصی آئٹمز،بلوچستانی روایت اور ثقافت کو مدِنظر رکھتے ہوئے خصوصی ڈیزائنز بھی دستیاب ہیں۔ بلکہ یہ رعایتی نرخوں پر فراہم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ کیچ کی واحد دکان ہے جہاں ایک ہی چھت تلے تقریبات کی تمام اشیاء اور ڈیکوریشن کا سامان فراہم کیا جاتا ہے۔
افتتاحی تقریب کے بعد شرکاء نے دکان میں دستیاب اشیاء کا معائنہ کیا اور مکران ایونٹس ڈیکور کے آغاز کو کاروباری و سماجی حوالے سے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تربت کے عوام کو جدید انداز کی ایونٹ ڈیکوریشن اور سامان کی فراہمی میں آسانی میسر ہوگی۔
اب پورے بازار میں بھاگنے کی ضرورت نہیں، سب کچھ ایک ہی دکان پر۔ بکنگ اور آرڈر کیلئے رابطہ کریں
0334-0682412

