تربت کے عوام کیلئے خوشخبری، رحمت شیرین سوئیٹس اینڈ بیکرز کی دوسری شاخ کا شاندار افتتاح

تربت(گدروشیا پوائنٹ) تربت کے عوام کیلئے خوشخبری، رحمت شیرین سوئیٹس اینڈ بیکرز کی دوسری شاخ کا شاندار افتتاح، تفصیلات کے مطابق تربت کے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ معروف اور معیاری مٹھائیوں و بیکری مصنوعات کی پہچان رحمت شیرین سوئیٹس اینڈ بیکرز کی دوسری شاخ کا شاندار افتتاح کردیا گیا۔ نئی دکان کا افتتاح انجمن تاجران تربت کے چیئرمین نثار آدم جوسکی نے کیا۔
افتتاحی تقریب میں آل مکران تاجر اتحاد کے صدر اسحاق روشن دشتی، اعجاز احمد جوسکی، جمال مری سمیت دیگر کاروباری، سماجی شخصیات اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رحمت شیرین سوئیٹس اینڈ بیکرز کے مالک نے بتایا کہ گزشتہ ماہ تربت بازار میں واقع ان کی مرکزی شاخ شارٹ سرکٹ کے باعث مکمل طور پر جل گئی تھی جس سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ تاہم عوام اور کسٹمرز کی مسلسل حوصلہ افزائی اور مطالبے پر نئی شاخ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی شاخ کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل ہونے کے بعد دوبارہ افتتاح کیلئے تیار ہوگی تاکہ شہریوں کو دو مقامات پر بہترین کوالٹی، اعلیٰ ذائقے اور معیاری مٹھائیاں و بیکری مصنوعات دستیاب ہوسکیں۔ انجمن تاجران کے رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ رحمت شیرین سوئیٹس اینڈ بیکرز اپنی لذیذ، معیاری اور تازہ مٹھائیوں اور بیکری آئٹمز کے باعث عوام میں خاص مقام رکھتی ہے۔ پرائیویٹ اسپتال گلی میں نئی شاخ کے قیام سے مریضوں، ان کے تیمارداروں اور بالخصوص زچہ و بچہ سے متعلق خوشی کے مواقع پر اسپتالوں کے سامنے معیاری سوئیٹس کی سہولت میسر آ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں اور تیمارداری کیلئے آنے والے ان کے اہلخانہ کو اب اپنے بچوں کیلئے مٹھائی لینے کے لیے مین بازار جانے کی ضرورت نہیں رہے گی جو کہ نہ صرف سہولت بلکہ وقت کی بچت بھی ہے۔ نئی دکان اسپتال کے اطراف آباد علاقوں کے مکینوں کیلئے بھی ایک بڑی اور خوش آئند سہولت ثابت ہوگی۔