تربت: جدید طرزِ تعمیر سے مزین “دوست فارم ہاؤس” کا شاندار افتتاح، تفریحی و خاندانی تقریبات کے لیے نیا مرکز قرار

تربت(گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان کے شہر تربت میں جدید طرزِ تعمیر اور ثقافتی حسن سے مزین “دوست فارم ہاؤس” کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ ایم ایٹ شاہراہ پر تربت یونیورسٹی کے سامنے گہنہ کے مقام پر قائم اس فارم ہاؤس کو تربت میں تفریحی اور خاندانی تقریبات کے لیے ایک منفرد اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد جان بلوچ تھے جنہوں نے شاندار تقریب سے اس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کاروباری سیاسی اور سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں شریک مہمانوں کے لیے پُرتکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جبکہ رات کو تفریحی میوزک پارٹی نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔ شرکاء نے کہا کہ تربت جیسے چھوٹے شہر میں ایسا خوبصورت فارم ہاؤس کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ دوست فارم ہاؤس جدید سہولیات سے آراستہ ہے جس میں کشادہ گراؤنڈ، سوئمنگ پول، بجلی و پانی کی سہولیات، 24 گھنٹے جنریٹر کی بجلی اور ایئر کنڈیشنڈ کمرے دستیاب ہیں۔ یہ مقام فیملی گیٹ ٹوگیدر، پکنک، شادی کی تقریبات، ایونٹس اور ویک اینڈ ہالیڈے کے لیے ایک بہترین جگہ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوست فارم ہاؤس کے مالک کیفا دوست نے گدروشیا پوائنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تربت میں تفریحی مقامات کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کے لیے ایک ایسا مقام فراہم کیا گیا ہے جہاں وہ پُرسکون ماحول میں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فارم ہاؤس کاروبار کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے تفریح، سکون اور سماجی میل جول کا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم ہاؤس کی کامیابی دراصل تربت کے عوام کے تعاون اور حوصلہ افزائی کی مرہونِ منت ہے۔ انتظامیہ کے مطابق فارم ہاؤس کی بکنگ 12 تا 14 گھنٹے کے لیے 30 ہزار روپے جبکہ شادی کی ایک روزہ تقریب کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے فیس مقرر ہے۔ فارم ہاؤس تربت شہر سے چند منٹ کے فاصلے پر واقع ہے اور اس کی آسان رسائی اور قدرتی ماحول اسے تربت کا سب سے پُرکشش تفریحی مقام بنا دیتا ہے۔ آخر میں کیفا دوست نے افتتاحی تقریب میں شریک تمام مہمانوں اور میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دوست فارم ہاؤس آئندہ تربت میں تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔