گوادر(گدروشیاپواہنٹ)گوادر پاکستان کوسٹ گارڈز اور پاک نیوی کی مشترکہ کارروائی بڑی مقدار میں منشیات برآمد، کارروائی کے دوران 1050 کلوگرام چرس اور 200 کلوگرام میتھ (آئس) ضبط کر لی۔ برآمد ہونے والی منشیات کو سمندری راستے سے بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔ گوادر جیوانی میں پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 110 ملین ڈالر ہے خفیہ اطلاع پر جیوانی کے پہاڑوں میں کامیاب کارروائی کی گئی گوادر منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں
منشیات اسمگلنگ دہشت گرد عناصر کی مالی معاونت کا بڑا ذریعہ ہے پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے پرعزم ہیں، ترجمان کوسٹ گارڈز

