اسلام آباد: بلوچ لاپتہ افراد کی لواحقین کا دھرنا 31ویں روز میں داخل

اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کی رہائی اور بلوچستان میں مبینہ جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے مطالبے پر بی وائی سی کا دھرنا آج مسلسل 31ویں روز بھی جاری رہا۔
بی وائی سی کے رہنماؤں کی غیر قانونی حراست اور جبری گمشدہ افراد کے لواحقین کے مسائل کے عنوان پر سیشن انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حراست میں لیے گئے BYC رہنماؤں کے لواحقین، جبری گمشدہ افراد کے رشتہ داروں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور شہریوں نے اپنے خیالات اور مطالبات پیش کیے۔
بی وائی سی کے مطابق پولیس نے نیشنل پریس کلب کے سامنے پریس کانفرنس کرنے سے روکنے کی کوشش کی اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی و ہراسانی کی، مگر مظاہرین نے خاموش رہنے سے انکار کیا۔ دباؤ اور رکاوٹوں کے باوجود انہوں نے سیشن انعقاد کیا