اسلام آباد (گدروشیا پوائنٹ) امریکہ نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی فدائی ونگ مجید بریگیڈ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے نے کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ مزید برآں، بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی بھی ذمہ داری لی تھی، جس میں 31 افراد شہید اور 300 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
محکمہ خارجہ کے مطابق، یہ فیصلہ ٹرمپ انتظامیہ کے دہشت گردی کے خلاف مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اقدام پر حکومتِ پاکستان نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے

