کیچ سے تعلق رکھنے والا قانون کا طالبعلم ذکریا اسماعیل کراچی سے لاپتہ

کیچ سے تعلق رکھنے والا قانون کا طالبعلم ذکریا اسماعیل کراچی سے لاپتہ

کراچی (گدروشیا پوائنٹ) ناصرآباد کیچ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور قانون کے طالبعلم ذکریا اسماعیل کو کراچی کے علاقے ہزارہ گوٹھ سے مبینہ طور پر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا۔

عینی شاہدین اور قریبی رشتہ داروں کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے ہزارہ گوٹھ میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ذکریا اسماعیل کو حراست میں لیا، جس کے بعد سے اُن کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

ذکریا اسماعیل حال ہی میں کراچی یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم مکمل کر چکے ہیں اور آج ہی ان کا گیٹ ٹیسٹ بھی شیڈول تھا۔ واقعے کے بعد اہلِ خانہ اور طلبہ تنظیموں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، اور ذکریا کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے