تربت (گدروشیا پوائنٹ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق گورننگ باڈی ممبر اور سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن، شاہ دوست دشتی کی خصوصی سرپرستی اور اسپانسرشپ میں آل مکران بالی کمیونیکیشن ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کا انعقاد دسمبر میں دشت کنجی میں کیا جائے گا۔
شاہ دوست دشتی نے ہمیشہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے کھیل، تعلیم اور سماجی سرگرمیوں میں مثبت مواقع فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھی اُنہی کوششوں کا ایک خوبصورت تسلسل ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بلیدہ، پیدراک، دشت، کلاتک، ڈنڈار، مالار سمیت دیگر علاقوں میں کامیاب پریمیئر لیگ اور فٹبال ٹورنامنٹس منعقد ہو چکے ہیں، جن میں تمام ٹیموں کو مکمل کرکٹ کٹس اور کھیلوں کا دیگر سامان مفت فراہم کیا گیا۔ ہر کلب کو بھرپور تعاون بھی شاہ دوست دشتی کی جانب سے کی گئی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں قیمتی انعامات کھلاڑیوں کو دیا جائے گا۔ جس ٹیم نے فاتح ٹیم حاصل کرلیا 2 لاکھ روپے نقد انعام جبکہ رنر اپ ٹیم کو 1 لاکھ اور بہترین آل راؤنڈر، بیٹسمین، باؤلر، فیلڈر اور دیگر پوزیشنز کے لیے خصوصی انعامات رکھے گئے ہیں ۔موبائل مین آف دی میچ، سوشل میڈیا اسٹار، بیسٹ سپورٹر، بہترین اینکر، بہترین امپائر کو بھی نقد انعامات، ہر کارکردگی پر 10 ہزار روپے تک انعامات دیے جائیں گے, شاہ دوست دشتی کی جانب سے دور دراز سے آئے والے ٹیم کو ریائش اور کھانا بھی دیا جائے گا
ٹورنامنٹ آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ ہم شاہ دوست دشتی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنی سرپرستی بلکہ عملی تعاون سے اس ٹورنمنٹ کو ممکن بنایا اور بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے کھیل کے میدان میں بہترین موقع فراہم کیا۔
رجسٹریشن کے لیے فوری رابطہ کریں
• فہد: 0316-2200138
• حیات: 0330-2424786
• ماجد واحد: 0334-1804983

