تفصیلات کے مطابق، وائس چانسلر جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈینز، ڈائریکٹرز اور پرسنل افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تعلیمی تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے جامعہ بلوچستان اور اس کے تمام کیمپسز میں تدریسی عمل کو فوری طور پر آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فیکلٹی ممبران اپنے موجودہ آئی ڈی نمبرز کے ذریعے ڈیجیٹل وسائل تک رسائی حاصل کریں گے۔آن لائن تدریسی پلیٹ فارمز (MS Teams، LMS) سے متعلق مدد کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT) سے dit@um.uob.edu.pk پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔تمام ڈینز، ڈائریکٹرز اور ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کو ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔انتظامی عملہ معمول کے مطابق دفاتر میں رپورٹ کرے گا۔یہ اقدام تعلیمی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ کا تعلیمی سال متاثر نہ ہو۔
یاد رہے کہ 2 دسمبر 2024 کو جامعہ بلوچستان کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں تمام رہائشی طلبہ کو مطلع کیا گیا تھا کہ وہ ہاسٹل بند ہونے سے قبل اپنا تمام سامان لے جائیں، کیونکہ ہاسٹل کے تمام بلاکس کے کمروں کا وائٹ واش کیا جائے گا۔

