قلات: پانچ روزہ پولیو مہم شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

قلات( گدروشیا پوائنٹ)ملک بھر کی طرح ضلع قلات میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر.ضلع قلات میں پانچ روزہ قومی پولیو مہم شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ اس کامیابی کا سہرا ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ر) جمیل بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم بلوچ، ایس پی قلات شہزاد اکبر، ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر نوروز بلوچ، یونیسیف کے کمیونیکیشن آفیسر ہمایوں لہڑی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ عمیر بلوچ کی مؤثر قیادت اور فیلڈ ٹیموں کی شب و روز محنت کو جاتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے مہم کو کامیاب بنانے کے لیے انتظامی سطح پر مکمل تعاون فراہم کیا، جبکہ ایس پی شہزاد اکبر نے سیکیورٹی کے جامع انتظامات یقینی بنائے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انجم بلوچ نے پانچوں دن فیلڈ کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز نے لگن اور ذمہ داری سے فرائض انجام دیے، ان کی محنت قابلِ تحسین ہے۔پانچ روزہ مہم کے دوران ٹیموں نے گاؤں گاؤں جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے، اور انتظامیہ، پولیس و عوامی تعاون سے مہم کو انتہائی کامیاب قرار دیا گیا۔