قلات (گدروشیا پوائنٹ) — بسم اللہ ہوٹل قلات کے پرویز احمد عرف ٹکری ولد ماما نور محمد جمعہ کے روز نمازِ جمعہ کے لیے گھر سے نکلے اور تاحال واپس نہیں آئے۔ اہلِ خانہ کے مطابق پرویز احمد کا کسی سے رابطہ نہیں ہو سکا، جس کے باعث گھر والے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ذرائع کے مطابق پرویز احمد اس سے قبل بھی تقریباً تین ماہ قبل پرُاسرار طور پر لاپتہ ہوئے تھے، تاہم کچھ دن بعد واپس گھر آگئے تھے۔ اہلِ خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو پرویز احمد عرف ٹکری کے بارے میں کوئی اطلاع ہو تو درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں: 03313887270 اور 03333714265۔

