باجوڑ میں وفاقی وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم حملہ، گاڑی کو نقصان مگر کوئی جانی نقصان نہیں

پشاور (گدروشیا پوائنٹ) باجوڑ میں وفاقی وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملے میں وزیر مملکت کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق پولیس اسکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وزیر مملکت و رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پر یہ تیسرا حملہ ہے۔