لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کا جدید کچرا مینجمنٹ منصوبہ، رنگدار کوڑے دان لازمی قرار

لاہور(گدروشیا پوائنٹ) وزیراعلی مریم نوازشریف کا پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ۔ پورے پنجاب میں کچرا جمع کرنے کے لئے بیرون ملک کی طرح رنگدار کو ڑے دان استعمال کرنے کا حکم ۔ تمام بازاروں، شاپنگ مالز، تجارتی مراکز،سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں رنگ دار کوڑے دان لگائیں، پنجاب حکومت کا حکم نامہ جاری ۔پہلے مرحلے میں گزشتہ سال ستمبر میں ’سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس ‘ پنجاب بھر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دی گئی تھی . رنگ دار کوڑے دان نہ لگانے کی خلاف ورزی پر ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ قانون کے مطابق کارروائی کرے گا . پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ، پیکنگ کا سامان اور ردی جمع کی جائے گی . سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے، لیبارٹری میں استعمال ہونےو الا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا . سُرمئی (گرے) رنگ کے ڈبوں میں پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی. لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی کوڑے کے لئے استعمال ہوں گے
نارنجی (اورنج) ڈبے پلاسٹک ویسٹ کے لئے استعمال کئے جائیں گے. ان اشیائ کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے استعمال کیاجائے گا . اس جدید طریقے کا مقصد کچرے کی مقدار میں کمی لانا اور ماحول دوست رویوں کو فروغ دینا ہے . الگ الگ رنگ کے کچرے کے ڈبوں میں الگ الگ قسم کا ک کوڑاکرکٹ جمع کیاجائے گا، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا . پنجاب مینجمنٹ ہیلپ لائن (1139)پر تعلیمی ادارے کچرے کو اٹھانے کے لئے رابطہ بھی کرسکتے ہیں . لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ رنگدار کوڑے دانوں کے انتظام میں اپنا کردار ادا کرے گا . ماحولیات کے تحفظ کا ادارہ (ای پی اے) حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنائے گا. اس اقدام کا مقصد اقوام متحدہ کے شہروں میں صفائی سے متعلق پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کرنا اور پنجاب کو عالمی معیار پر کے برابر لاناہے