قلات(گدروشیاپوائنٹ)شادیزئی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے امام مسجد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق، مقتول امام کی شناخت مولوی شیر محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کر دیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

