سبی(گدرو شیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے ڈسٹرکٹ ایجو کیشن منجمنٹ کمیٹی کے ماہا نہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ غیر حاضر اساتذہ سے کسی قسم کی رعا یت نہ کی جا ئے جو اساتذہ مسلسل اپنے سکولوں سے غیر حاضر ہیں انکی تنخواہیں کا ٹی جا ئیں اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر میل عبدالستار لا نگو،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر فیمیل مسز سلمہ عطا،ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر میل عبدالنبی پیچو ہا،ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر طارق الماس،ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر لیا قت لغاری،ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر فیمیل نورین خان،ڈپٹی ایجو کیشن آفیسر لہڑی مسرت قادر،و دیگر تعلیمی آفیسران کے علا وہ پی ایس ٹو ڈی سی فہیم احمد قریشی،بھی مو جود تھے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر میل عبدالستار لا نگو،مسز سلمہ عطا،طا رق الماس،لیا قت لغاری،مسرت قادر،نورین خان نے سکولوں کی رپورٹ پیش کی اور کلسٹر کی مد میں سکولوں کو دیئے گئے سامان کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دیں گے اساتذہ سکول کی ٹائمنگ کی سختی سے پا بندی کریں اور بچوں کو محنت اور لگن سے پڑ ھا ئیں ڈپٹی کمشنر میجر (ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ وولڈ بینک کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کے 18سکولوں کا سروے مکمل ہو چکا ہے اور اس پر ورک آڈر ملتے ہی کام شروع کر دیا جا ئے گا انھوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ڈسٹرکٹ کے بہت سے سکولوں کو سولر سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گرلز اور بوائز سکولوں میں ڈیجیٹل کمپیو ٹر سسٹم قائم کیئے گئے ہیں طلباء و طا لبات کو کمپیو ٹر کی طرف راغب کریں تا کہ ہما ری نو جوان نسل مو با ئل کا غلط استعمال چھوڑ کر کمپیو ٹر سے استفادہ حا صل کریں

