عمان(گدروشیا پوائنٹ) گوادر کے سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی کی عمان مسقط میں حاجی محمد علی کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت۔ تفصیلات کے مطابق
سلطنتِ عُمان کے دارالحکومت مسقط میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر گوادر میر حمل کلمتی نے مسقط کی معروف سماجی شخصیت حاجی محمد علی کی رہائش گاہ پر ان کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر گوادر کے ممتاز تاجر جام حاجی نصیر احمد، جابر حاجی محمد علی، انور حاجی محمد علی اور اسلم محمد علی بھی موجود تھے۔
تعزیتی ملاقات کے دوران جابر محمد نے کہا کہ وہ میر حمل کلمتی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس غم کی گھڑی میں ان کے گھر آ کر تعزیت کی اور دکھ درد میں شریک ہوئے۔ ان کا یہ قدم خاندانی تعلق اور ہمدردی کا مظہر ہے۔ یہ ملاقات نہ صرف ایک ذاتی ہمدردی کا اظہار تھی بلکہ بلوچستان اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے درمیان رشتوں کی مضبوطی کی ایک مثال بھی پیش کرتی ہے۔

