مسقط:فہدجام عارف کے انتقال پرعمان میں پاکستان ایمبیسی کے کمرشل کونسلر عشرت حسین بھٹی کی جام ہاؤس آمد، سالہ کے انتقال پرجابر محمدعلی سے اظہار تعزیت

مسقط (گدروشیا پوائنٹ) گوادر بلوچستان کے نوجوان فہد ولد جام عارف کے انتقال پر مسقط سلطنتِ آف عمان میں تعینات پاکستان کے سفیر کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان ایمبیسی کے کمرشل کونسلر مسٹر عشرت حسین بھٹی جام ہاؤس مسقط پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور جابر محمد علی سمیت خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کرتے ہوئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔اس موقع پر واجہ محمد علی، انور محمد علی اور ہوت محمد بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ گوادر کے رہائشی فراز ولد جام عارف گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں ٹریفک حادثے کے دوران جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ مرحوم نوجوان فراز، جابر محمد علی کے برادر نسبتی (سالہ) تھے۔