تربت(گدروشیا پوائنٹ)ضلع کیچ، تحصیل ہوشاب، یونین کونسل بالگتر بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
بالگتر نلی ہائی اسکول سرکاری ریکارڈ کے مطابق تو ہائی اسکول ہے، لیکن اساتذہ کی کل تعداد صرف دو ہے، جس کی وجہ سے یہ ایک پرائمری اسکول جیسا لگتا ہے۔ طلباء و طالبات کی تعداد 350 سے زائد ہے۔
ہم اہالیانِ بالگتر مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ ڈویژن ایجوکیشن آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیچ اور ڈپٹی کمشنر تربت جناب بشیر احمد بڑیچ ہمارے اسکول میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائیں، کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے۔
کونسلر
سخی بخش بالگتری

