قلات: آل پارٹیز کی کال پر مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

قلات(گدروشیا پوائنٹ) آل پارٹیز کی کال پر بلوچستان بھر کی طرح قلات میں بھی شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال رہا پولیس بھی روڈ پر جگہ جگہ تعینات تھے آل پارٹیز کی کال پر بی این پی اور نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی گئی۔ شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند رہی بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل کے سربراہی میں کوئیٹہ کراچی قومی شاہراھ مغل چوک پر بند کر دیا گیا کاروباری مراکز اور دکانیں بند رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر رہا۔
ہڑتال کے باعث عام شہریوں کو آمد و رفت اور روزمرہ کے امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے جانب ساڈھے بارہ بجے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے انہیں گرفتار کیا گیا گرفتار ہونے والوں میں بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل ، سابقہ ضلعی صدر پرنس آغا قلندر احمد زئی ،جمیعت علمائے اسلام کے سنیئر رہنما حافظ طاہر لہڑی ، بی این پی کے سنیئر رہنما سردار عبد الفتاح علیزئی ، انفارمیشن سیکرٹری علیم مینگل سمیت دیگر رہنما گرفتار ہوا مگر پر سر گرم کارکنوں نے روڈ کو دوبارا بلاک کیا۔ اسی طرح جگہ جگہ روڈ بلاک ہوا مگر پولیس نے روڈ دن ایک بجے آمد رفت کے لیے کھول دیا گیا بی این پی کے کارکنان منتشر ہوئے تاہم ہڑتال کے باعث دکانیں شام چھ بجے تک بند رہیں