لسبیلہ(گدروشیا پوائنٹ)لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر،واٹر اینڈ میرین سائنسز اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بینکنگ سروسز کارپوریشن نے مختلف شعبوں میں مالیاتی خواندگی اور تعلیم کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ مفاہمتی یادداشت پر لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور اسٹیٹ بینک اف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن کے چیف منیجر رضوان خلیل شمس نے دستخط کیے۔اس شراکت داری کا مقصد ایگریکلچر فنانسنگ، نیشنل فنانشل لٹریسی پروگرام، بینکنگ آن ایکویلٹی، ڈیجیٹل مالیاتی اقدامات، اسلامی بینکاری، ایس ایم ای فنانسنگ، اور اسی طرح کے دیگر اقدامات جیسے شعبوں میں طویل مدتی تعاون قائم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اس معاونت سے طلباء، فیکلٹی، اور مقامی کمیونٹی کو ان کے مالی، علم اور مہارتوں میں اضافہ کرکے فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز کھوسہ، فیکلٹی اف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر نصر اللہ بنگلزئی،ایگریکلچر فیکلٹی کے ڈین ڈاکٹر تیمور خان قمبرانی، فیکلٹی اف میرین سائنسز کے ڈین ڈاکٹر عذرابانو ،ORIC کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید معراج سمیت ڈاکٹر سرفراز احمد موجود تھے ۔ چیف منیجر اسٹیٹ بینک رضوان خلیل شمس نے آج اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ 75 کا فریم شدہ سکہ بھی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمک ترین کو پیش کی۔

