قلات: کیسکو کے اضافی بلوں کے خلاف آل پارٹیز اور عوام سراپا احتجاج

قلات(گدروشیاء پوائنٹ)کیسکو کی جانب سے بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف آل پارٹیز، ٹریڈ یونینز اور عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ اس سلسلے میں بازار مکمل طور پر بند رہا اور کاروباری مراکز بھی بندش کا شکار رہے۔
آل پارٹیز کا اجلاس ٹاؤن کمیٹی کے سبزہ زار میں منعقد ہوا، جس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں، ٹریڈ یونینز اور عوام کی بڑی تعداد نے اپنے اضافی بلوں کے ساتھ شرکت کی۔ اجلاس کے بعد ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہوئی بازار چوک پر جلسے کی صورت اختیار کر گئی۔
احتجاجی ریلی کی قیادت میر منیر احمد شاہوانی، حاجی عزیز مغل، احمد نواز بلوچ، میر مبارک محمد حسنی، فضل الرحمن رحمانی، وڈیرہ رحیم مینگل، مفتی ناصر مینگل، میر صدام لہڑی، چیئرمین عبدالواحد پندرانی اور دیگر رہنماؤں نے کی۔

جلسے میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پیر، 25 اگست کو قلات میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔