قلات: گورنمنٹ گرلز کالج میں “ایک بیٹی ایک شجر” کے تحت شجرکاری تقریب

قلات(گدروشیا پوائنٹ) ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجرکاری تقریب گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قلات میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر علی اکبر بنگلزئی، پرنسپل کالج محترمہ ثاقبہ امام، فوکل پرسن ڈی سی آفس بابو عبدالسلام مینگل، ایس ڈی او وائلڈ لائف شیر احمد، رینج فاریسٹ آفیسر حبیب لہڑی، ڈپٹی رینجر نذیر احمد نیچاری، اساتذہ اور طالبات نے پودے لگائے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نے طالبات میں پودے تقسیم کیے۔ علی اکبر بنگلزئی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو قلات میں جاری شجرکاری مہم سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔