ہرات(نیوز ڈیسک/گدروشیا پوائنٹ)افغانستان کے صوبہ ہرات کے ضلع غزوے صحرائی کے قریب ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں درجنوں افغان مہاجرین جاں بحق ہوگئے۔ یہ سانحہ 20 اگست 2025 کی رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے پیش آیا جب ایران سے واپس آنے والی مہاجرین کی بس ایک موٹر سائیکل اور ممکنہ طور پر ایندھن سے بھرے ٹرک سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
افسوسناک حادثے میں کم از کم 79 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں تقریباً 19 بچے بھی شامل ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 76 جبکہ بچوں کی تعداد 17 بتائی جارہی ہے۔
حادثے کے بعد صرف دو افراد زخمی حالت میں زندہ بچ پائے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ سانحہ افغان مہاجرین کی زندگیوں پر ایک اور المناک ضرب ہے، جو ایران سے واپسی کے سفر میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

