قلات(گدروشیا پوائنٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کی زیر صدارت پولیو مہم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہنواز بلوچ، ڈی ایچ او ڈاکٹر انجم بلوچ، مختلف محکموں کے سربراہان اور ڈبلیو ایچ او نمائندے شریک ہوئے۔
ڈبلیو ایچ او کے ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر ڈاکٹر نوروز بلوچ نے بتایا کہ پولیو مہم یکم سے 4 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی، جس میں ضلع قلات کی دو تحصیلوں کی 19 یونین کونسلز کے 39 ہزار 636 بچوں (پیدائش سے پانچ سال تک) کو قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ پولیو سے بچاؤ کے لیے قطرے پلانا ناگزیر ہے، علما، خطیب، صحافی، شعرا اور ادبا عوام میں شعور اجاگر کریں۔ مانیٹرنگ ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کریں اور بہترین کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

