سبی (گدروشیا پوائنٹ)سبی پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے 130 سے زائد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لیں۔
پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر میں ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد ہے، اور اس اقدام کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ ترجمان سبی پولیس نے کہا کہ عوام امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے

