مستونگ(گدروشیا پوائنٹ)مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تبلیغی مرکز کے قریب ایک نجی پیٹرول پمپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پمپ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث پمپ کے قریب کھڑی پروبکس کار، تین موٹرسائیکلیں اور ایک آٹا چکی مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا اور شعلوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور جدوجہد شروع کر دی۔ کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مستونگ ممتاز بادینی کے مطابق آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آئی، تاہم بروقت کارروائی سے بڑے جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

