قلات، ڈی سی جمیل بلوچ کا ڈی ای او کے ہمراہ گرلز کالج کا دورہ، طالبات کی مطالعاتی دورے کیلئے مالی معاونت کی یقین دہانی

قلات(گدروشیا پوائنٹ) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمد نورزئی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز کالج دورے پر پہنچ گئے۔ پرنسپل گرلزکالج عدیلہ زیب نے ڈپٹی کمشنر کو کالج کادورہ کرایا اور کالج میں دستیاب بنیادی تعلیمی سہولیات درپیش مسائل اسٹاف کی تعداد اساتذہ کی حاضریوں کلاس رومز میں طالبات کی تعداد کورسز لائبریری میں دستیاب کتابوں سائنس لیب سمیت نئیتعمیر شدہ بلڈنگ اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے کلاس رومز میں طالبات سے ملاقات کی اور ان سے سوالات کیئے ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کالج کے طالبات کے مطالعاتے دورے کے لیئے مالی معاونت کی بھی یقین دہانی کرادی گرلز کالج دورے کے موقع ہر ڈپٹی کمشنر جمیل بلوچ نے کہاکہ تعلیم کے شعبے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا کالج میں تعینات اساتذہ اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اساتذہ اپنی تمام ترتوجہ بچوں کے تعلیم پر مرکوز رکھیں بہتر تعلیم سے ہی ملک وقوم کی ترقی ممکن ہے تعلیم ہی انسان کو جہالت کے اندھیروں سے نکال سکتاہیڈپٹی کمشنر نی کالج کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ ہرممکن تعاون جاری رکھے گی