آواران (نمائندہ گدروشیا پوائنٹ)آواران پریس کلب کے صدر شبیر لانگو نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پریس کلب کو فوری طور پر سالانہ گرانٹ فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آواران پریس کلب 2019 سے باقاعدہ طور پر فعال ہے، مگر تاحال کسی بھی سرکاری مالی معاونت سے محروم ہے، جو باعثِ تشویش ہے۔ انہوں نے وزراء بلوچستان اور متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ وہ آواران جیسے پسماندہ ضلع میں صحافیوں کی مشکلات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں اور جلد از جلد مالی امداد فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ آواران کے صحافی محدود وسائل کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت پریس کلب کو چلا رہے ہیں۔ تمام اخراجات، سہولیات اور دیگر ضروریات صحافی ذاتی طور پر پورا کر رہے ہیں، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت اور محکمہ اطلاعات اس جائز مطالبے پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے آواران پریس کلب کو سالانہ گرانٹ کی فراہمی یقینی بنایا جائے

