سوراب: کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی کی سربراہی میں منشیات کیخلاف آگاہی ریلی

سوراب:(گدروشیاء پوائنٹ)کمشنر سوراب فیصل فہیم یوسفزئی کی سربراہی میں سوراب میں منشیات کے خلاف ایک بھرپور آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو منشیات جیسی مہلک لعنت سے دور رکھنا اور معاشرے میں شعور و بیداری پیدا کرنا تھا،ریلی کا آغاز ڈی سی آفس سوراب سے ہوا، جو شہر کے مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی پرامن انداز میں اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر منشیات کے خلاف مؤثر نعرے درج تھے، جیسے منشیات سے انکار، زندگی سے پیار اور نشہ ایک زہر ہے، جو زندگی کو نگلتا ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، ایکسئین پی ایچ ای عبدالقیوم خان، اسسٹنٹ کمشنر سوراب شئے اکبر علی، اسسٹنٹ کمشنر مہرآباد اسد اللہ سمالانی، تحصیلدار محمود احمد کرد، میجر رسالدار الطاف حسین ہارونی، سپریڈنٹ فضل محمد قمبرانی،پی ار او ڈی سی سکندر الٰہی اور دیگر ضلعی افسران کے علاوہ معززین، اساتذہ، طلباء، صحافی، سماجی کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی،ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیصل فہیم یوسفزئی نے کہا کہ “منشیات کا خاتمہ صرف ریاستی اداروں کا کام نہیں، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہر فرد اگر اپنی سطح پر کردار ادا کرے تو ہم اپنے معاشرے کو اس ناسور سے بچا سکتے ہیں۔ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں میں صرف کریں،شرکاء نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ وہ منشیات کے خلاف اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے اور آگاہی مہم کو ہر محلے، ہر گاؤں اور ہر اسکول تک پھیلائیں گے تاکہ ایک محفوظ، صحت مند اور باشعور معاشرہ تشکیل دیا جا سکے