گوادر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکنوں نے پریس کانفرنس

گوادر:پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی ہے جس نے جمہوریت کے لیے اپنے قائدین اور کارکنان کی قربانیاں دی ہیں۔ شید ذوالفقار علی بھٹو شید رانی بے نظیر بھٹوکی قربانیاں ملک کی تاریخ میں رقم ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز گوادر کے راہنماؤں پیپلز یوتھ گوادر کے صدر صادق خان ، پی پی پی گوادر کے نائب صدر فضل کریم، پیپلزاسپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے صدر نزیر آسکانی ، میر جمیل ، حاجی خالد دشتی ، محمد عیسیٰ شیخ ، صوبائی کونسل کے رکن محمد بزنجو و دیگر نے گوادر پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ گوادر میں اس وقت بیشمار مسائل ہیں جو ورثے میں ملی ہیں۔ جن کی حل کے لیے کوششیں جاری ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اس وقت پی پی کی نئی صوبائی قیادت سردار عمر گورگویج کی قیادت میں منتخب ہو چکی ہے جنہیں ہم اس پریس کا نفرنس کی توسط سے ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں پی پی پی صوبائی قیادت کے منتخب ہونے کے بعد ان کا پارٹی کارکنوں سےباقاعدہ رابطہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے پارٹی کی صوبائی قیادت کو گوادر کے عوام کو در پیش بنیادی مسائل پانی بجلی اور بے روزگار کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے انھوں نے کہا کہ پارٹی قائدین نے ہمارے مسائل اور مشکلات کو ہمدردی سے سنا اور ان مسائل کی حل کے لیے یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔ جنھوں نے مسائل کو وزیر اعلی کے سامنے پیش کرنے کا بھی یقین دلایا۔ اسی طرح پارٹی کی نئی صوبائی قیادت نے گوادر میں پانی کے مسئلے کی حل کے لیے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو پیش کی ہیں۔ جس پر وزیر اعلی نے چینی ڈسٹریشن پلانٹ کو جلد بحال کرنے کی اقدامات شروع کئے ہیں انھوں نے کہا کہ اس پلانٹ سے عنقریب کوئی باطل سے ٹینک کے ذریعے ٹی ٹی سی کالونی تک شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ جبکہ بجلی کو گریڈ لائن سے منسلک کر دیا جائے گا جو مکران کے مین اضلاع میں بجلی کی بڑھتی ہوئی مصارف کو کم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ پی پی پی بلوچستان کی صوبائی قیادت کی مکمل اور دلچسپیوں قابل قدر اقدام سے ہم توقع رکھتے ہیں کہ نئی صوبائی قیادت عوام کو مکمل ریلیف دینے کے لیے اپنی کوشش جاری رکھے گی انھوں نے امید ظاہر کی کہ صوبائی قیادت ہمارے علاقے کو نظر انداز نہیں کرے اور وہ ڈویژن اور ضلعی قیادت کے مشورے پر عمل پیرا ہوگی انھوں نے کہا کہ پہلے چند مفاد مفاد پرستوں نے چار سال میں پارٹی کو فعال کرنے میں زیرو پر سنٹ بھی کردار ادانہیں کیا ڈسٹرکٹ گوادر میں چارتحصیل چار سال میں بھی مکمل نہ ہوسکی آج پھر وہی ٹولہ کوشش کر رہا ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ گوادر میں پارٹی کی قیادت کو سنبھالیں انھوں نے کہا کہ ہم سردار عمر گورگیج سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ محنتی قابل شخص کوپاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ گوادر کا قیادت سنبھالنے کا موقع دیں جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی میں حال میں راشن تقسیم ہوئے وہ غیر منصفانہ تقسیم ہوئے ۔ اور اسی طرح وزیر اعلی بلوچستان میر فراز بگٹی کی جانب سے سولر پینل تقسیم کیے گئے جھنیں پاکستان پیپلز پارٹی کی کسی بھی غریب کارکن کو کوئی ایک سولر پینل بھی نہیں دیا گیا۔ بلکہ اپنے من پسند لوگوں کو نوازے گئے اور جعلی اور فرضی ناموں کے ذریعے سولر انہی مفاد پرست نے اپنے لوگوں میں تقسیم کیے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس پریس کا نفرنس کے ذریعے ان تمام نام نہاد مفاد پرستوں کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پکستان پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قربانی دی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ہمشہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کی بحالی کے لیے کام کیا ہے ۔ اور آمرانہ سوچ کے خاتمے کے لیے کردار ادا کیا ہے ۔ ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے بلوچستان خصوصا مکران کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے آئین اور منشور اور عملی اقدامات کا مکمل ساتھ دیں اس موقع پر عارف ملنگ ، زاہد اسماعیل ، اور انعام نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔ اس موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی