ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد 2 جون 2025 بروز پیر، صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ ہاؤس تربت میں کیا جائے گا۔

تربت (گدروشیا پوائنٹ) عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری، 2 جون کو تربت میں انعقاد ہوگا۔ عوامی شکایات کے ازالے اور مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر کیچ کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد 2 جون 2025 بروز پیر، صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ ہاؤس تربت میں کیا جائے گا۔ اس کھلی کچہری میں تمام علاقہ جات کے چیئرمین، کونسلران، عوام اور معززین سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ وہ درپیش مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کریں۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے ہدایت جاری کی ہے کہ عوام اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ متعلقہ حکام کو درپیش علاقائی و عوامی مسائل کے بارے میں بروقت آگاہی دی جا سکے اور مؤثر حل نکالا جا سکے۔