خضدار(گدروشیاپوائنٹ) خضدارکے علاقے کانک کے رہائشی خاتون درخاتون اپنے خاندان کے دیگر خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ مسلح افرادنے ہمارے گھر میں داخل ہو کر میری 16 سالہ بیٹی نصرت بی بی کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے، اس دوران مجھ سمیت گھر کے دیگر خواتین کو شدید کا نشانہ بنایا.آیف آئی آر میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرکے تھانے میں مہمانوں کی طرح رکھا گیا ہے، نہ ان سے تفتیش ھو رہی ہے اور نہ ہی پولیس مغویہ کو بازیاب کروا رہی ہے، میری بیٹی کی اغواء کو بیس دن گزر گئے ہے، پولیس مغویہ کو بازیاب نہیں کرواتی تو قرآن پاک ہاتھ میں لے کر قومی شاہراہ پر دھرنا دینگے، پولیس ملزمان کے خلاف موثر کاروائی نہیں کر رہی ہے،مغوی لڑکی کی والدہ

