بی آئی ایس پی کے وسیلہ تعلیم کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

آواران (گدروشیاپوائنٹ) بی آئی ایس پی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خداد داد شاہوانی کی سربراہی میں وسیلہ تعلیم کے حوالے سے گورنمنٹ ہائی سکول نیابت میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا, پروگرام میں وسیلہ تعلیم میں نئے رجسٹریشن کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خداد داد شاہوانی نے کہا کہ وسیلہ تعلیم پروگرام میں نئے طلبہ وطالبات کی رجسٹریشن کیا جائے گا انہوں نے کہا آواران مختلف تحصیلوں میں پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا آواران، جھاؤ، گیشکور ،مشکے اور دیگر علاقوں میں وسیلہ تعلیم کے نئے رجسٹریشن آگاہی پروگرام کا انعقاد کرنے کا مقصد جو بچے یا بچی کے نئے کلاس میں داخلہ ہورہے ہیں انکے رجسٹریشن مکمل طور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آواران میں بی آئی ایس پی سے ہزاروں کے حساب سے طلبہ وطالبات مستفید ہورہے ہیںاور انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا انشاللہ کوشش جاری ہے کہ تمام علاقوں میں وسیلہ تعلیم کے ذریعے عوام کو فائدہ حاصل ہوسکے اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول نیابت کے ہیڈ ماسٹر محمد اقبال بلوچ، آواران پریس کلب کے صدر شبیر لانگو ،نیشنل پارٹی کے نوجوان شوہست عمر، وارث پردیسی اور دیگر سیاسی و سماجی رہنماء موجود تھے۔