مستونگ(گدروشیا پوائنٹ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی قیادت ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی گرفتاری کی خلاف لکپاس کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔ بلوچ ننگ و ناموس مارچ کے شرکا کے دھرنا کو 16 روز سے مکمل ہے۔ دھرنا میں ہزاروں کی تعداد میں سیاسی رہنماؤں، کارکنان سمیت خواتین، مرد و بچوں نے شرکت کرکے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ دھرنا میں بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسرار زہری سمیت دیگر نے سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کرکے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ بی این پی کے مرکزی اعلامیہ میں کہاکہ گیا ہے کہ، بلوچستان کے مخدوش صورتحال، بلوچ سیاسی رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاریوں اور مستونگ قومی دھرنا کے حوالے سے 14 اپریل کو لکپاس کے مقام پر دھرناگاہ میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ جبکہ بی این پی کے اعلامیہ کے مطابق، آج 12 اپریل کو دھرنا گاہ کے مقام پر بلوچی دیوان کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

