بی این پی کی مرکزی کال پربلوچستان کے مختلف شہروں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال

کوئٹہ (گدروشیا پوائنٹ) بلوچ لانگ مارچ پر پابندی، دھرنا شرکاء کو گھیرے میں لینے اور بلوچ سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں و تشدد کے خلاف بی این پی کی مرکزی کال پر کوئٹہ، تربت، گوادر ، پنجگور، خاران، خضدار، نوشکی، دالبندین ،قلات، مستونگ، وڈھ، ڈیرہ بگٹی، نوکنڈی، ناگ، اورماڑہ، نال، سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال، مالیاتی اور کاروباری مراکز بند، مختلف شہروں میں ہڑتال کی نگرانی بی این پی اور بی وائی سی کے کارکنان کررہے ہیں.