ڈاکٹر صبیحہ بلوچ اور بیبو بلوچ کے والد کو الگ الگ حراست میں لے لیا ہے

کوئٹہ/حب چوکی(گدروشیا پوائنٹ) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی متحرک رہنما ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے والد بشیر احمد بلوچ کو حب میں حراست میں لیا گیا۔ ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کا موقف ہے کہ ”میرے سياسى موقف کی سزا میرے والد اور خاندان کو دی جا رہی ہے۔“ جبکہ دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطابق، بی وائی سی کی سرگرم اسیر رہنما بيبو بلوچ کے بعد ان کے والد غفار قمبرانی کو بھی کوئٹہ میں گھر سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔