کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،2 خواتین جان بحق

سوراب(سراج احمد بلوچ)کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ،2 خواتین جان بحق،بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے. تفصیلات کے مطابق بروز پیر تحصیل دشتگوران کے بتگو ایریا میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے پنجگور جانے والی کرولا کار حادثہ کا شکار ہو گیا جس میں پنچگور کے رہائشی ایک فیملی سوار تھی،ٹریفک حادثے میں دو خواتین جان ہوگئے جبکہ دو افراد سمیت ایک بچہ شدید زخمی ہوگئے،لیویز فورس سوراب بتگو چیک پوسٹ کے جوان موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیا.