تربت (گدروشیاپوائنٹ) تحصیل تمپ کے نامور سماجی شخصیت شے حق نور رند کو بالیچاہ میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ وہ گزشتہ روز شہیدان بالیچاہ کے ایک کرکٹ میگا میچ کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جانبحق ہوئے تھے۔ جنہیں آج بالیچاہ کے قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد لحد کردیا گیا۔ جنازے میں سیاسی اکابرین، معتبرین اور دیگر عزیز واقارب کے ساتھ لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

