خیبر پختونخواہ: ابو سر ٹاپ، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام، سمیت کے پی کے، کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

ابو سر ٹاپ، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام، سمیت خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، وادی کاغان میں سردی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت منفی ہوگیا.عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین.

ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ کے بالائی علاقوں بابو سر ٹاپ، بٹہ کنڈی، جھیل سیف الملوک، مالم جبہ، کالام میں شدید برفباری ہوئی، برفباری کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا۔
بالا کوٹ و گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ اگلے 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کی پیش گوئی۔عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت.