خضدار، اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان شیہک بلوچ کا جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

خضدار(گدروشیا پوائنٹ)محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں مثبت پیش رفت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان شیہک شہداد بلوچ نے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کے ہمراہ جھالاوان ٹیچنگ ہسپتال خضدار کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ شیہک بلوچ نے ہسپتال کی تعمیر، ترقی اور اصلاحات کے لیئے جاری اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہسپتال میں اے آئی فریم حاضری نظام کو مکمل فعال بنانے، میڈیسن سپلائی چین منیجمنٹ سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ رکھنے اور فعال کرنے کے احکامات جاری کیئے ، ہسپتال میں انٹرنیٹ کی بحالی اور او پی ڈی کا ڈیٹا آن لائن کرنے کی ہدایات بھی دیئے۔ اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کی توسط سے گائنی اور آپریشن تھیٹر کے لیئے ضروری مشینری بی ایس ڈی آئی پروگرام کے اگلے فیز میں فراہم کرنے کی یقین دھانی کرادی۔ ہیلتھ کارڈ کو جھالاوون ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں جلد فعال کیا جائے گا اور اس سلسلے میں خصوصی ٹیم بھیجی جائے گی تاکہ شہریوں کو مفت علاج کی سہولت مل سکے ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی نے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت مل کر ہسپتال کی سہولیات کو عوام دوست بنانے کے لیئے مذید اقدامات عمل میں لائیں گے۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ پر زور دیا کہ عملے میں بہتر رابطہ کاری یقینی بنائی جائے کیونکہ ننانوے فیصد مسائل انتظامی نوعیت کے ہیں اور ان کا حل تعاون سے ممکن ہے۔اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ شیہک بلوچ اور ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کا کہناتھانے کہ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکریٹری ہیلتھ مجیب احمد کی قیادت میں ہسپتالوں کی بہتری کے لیئے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے ہسپتال عملے کو سختی سے تاکید کی کہ ہسپتال میں رابطہ کاری یعنی بہتر کوارڈینیشن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیاجائے تاکہ معاملات مزید بہتر ہو سکیں۔ اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ شہک جان بلوچ کا کنہا تھاکہ آج ہسپتال کا میں نے تفصیلی معائنہ کیا ہے ہسپتال میں بہتری کی ضرورت ہے اور اس میں ہسپتال انتظامیہ ڈاکٹرز اور عملے کو یہ دکھانا ہوگا کہ وہ احسن انداز میں کام کررہے ہیں ۔اور عوام کو علاج کی مد میں ریلیف پہنچارہے ہیں۔ اس دورے کے موقع پر ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر نسیم لانگو، ڈاکٹر سعید احمد شاہوانی، ڈاکٹر محمد رفیق ساسولی، پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی خضدار کے صدر عبدالرشید غلامانی و دیگر بھی موجود تھے۔