حب(گدروشیا پوائنٹ ) انسانی حقوق کے کارکن ماہ زیب بلوچ کے والد پروفیسر شفیق زہری بلوچ کو ریکوری سینٹر حب سے اغواءکرکے لاپتہ کردیاگیا ۔ ایک جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زہری کالج کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر شفیق الرحمان ولد عبدالرسول سکنہ زہری ضلع خضدار کو آج شام حب میں قائم ایک ریکوری سینٹر میں بطور سماجی کارکن خدمات انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ شفیق الرحمان کو اس سے قبل سن 2013 میں بھی جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم پندرہ روز بعد وہ منظرِ عام پر آ گئے تھے۔ شفیق الرحمان کے ایک بھائی راشد حسین پہلے متحدہ عرب امارات سے جبری گمشدگی کا شکار ہوئے پھر انہیں پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا جہاں وہ تاحال اداروں کی تحویل میں ہیں۔ راشد حسین کی بھتیجی ماہ زیب بلوچ، بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک توانا آواز ہیں۔ آج کے والد کو بھی لاپتہ کیاگیا ہے۔

