قلات(گدروشیا پوائنٹ)سب تحصیل منگچر کے علاقے بدر نگ سے آج تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق، تینوں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، مقتولین کا تعلق قلات کی سب تحصیل جوہان کے علاقے گندگین سے بتایا گیا ہے۔ لاشوں کو آر ایچ سی منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس واقعے کی تفصیلی تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے کے بارے میں معلومات ہیں تو وہ فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں تاکہ ملزمان کی فوری گرفتاری ممکن ہو سکے۔

