قلات: منگچرمیں بدرنگ پہاڑ کے دامن سے دو افراد کی لاشیں برآمد

قلات (گدروشیا پوائنٹ) منگچر کے علاقے بدرنگ پہاڑ کے دامن سے دو افراد کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے آر ایچ سی منگچر منتقل کردیا ہے جہاں ان کی شناخت قطب علی ولد محمد اکبر سکنہ شیخڑی اور علی محمد ولد محمد حیات سکنہ جوہان کے ناموں سے کرلی گئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں مزید شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔