تربت: تھائی لینڈ، خوبصورتی، ثقافت اور سیاحت کا مرکز، دارالحکومت بینکاک اور تاریخی شہر کی خوبصورتی

تربت(نیوز ڈیسک/گدروشیا پوائنٹ) تھائی لینڈ، خوبصورتی، ثقافت اور سیاحت کا مرکز، دارالحکومت بینکاک اور تاریخی شہر کی خوبصورتی. تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ جنوب مشرقی ایشیا کا ایک خوبصورت، پرامن اور تاریخی ملک ہے جو اپنی دلکش ثقافت، قدرتی مناظر، مہمان نوازی اور سیاحت کے اعتبار سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ جغرافیائی محلِ وقوع: تھائی لینڈ جنوب مشرقی ایشیا کے وسط میں واقع ہے۔ شمال میں لاؤس، مشرق میں کمبوڈیا، جنوب میں ملائیشیا اور مغرب میں میانمار واقع ہیں۔ اس کی سمندری حدود جنوب مشرق میں ویتنام جبکہ جنوب مغرب میں انڈونیشیا اور بھارت سے ملتی ہیں۔ اگر اہم شہروں کی بات کریں۔ تھائی لینڈ کے ہم شہر بینکاک ملک کا دارالحکومت، تجارتی اور سیاحتی مرکز ہے۔ چانگ مائی شمالی علاقہ ہے جو ثقافتی و تاریخی اہمیت رکھتا ہے۔ پھوکٹ شہر مشہور ساحلی سیاحتی مقام ہے۔ پٹایا شہر ساحلی تفریحی شہر جبکہ کرابی قدرتی جزائر اور خوبصورت بیچز کے لیے معروف ہے۔ تھائی لینڈ کی نظامِ حکومت اور سیاسی ڈھانچہ کے بارے میں بتائیں تو تھائی لینڈ میں آئینی بادشاہت رائج ہے۔ دارالحکومت بینکاک اور سرکاری زبان تھائی ہے۔ بادشاہت کو ملک میں انتہائی احترام حاصل ہے اور بادشاہ کے خلاف بات کرنا جرم تصور کیا جاتا ہے۔ تقریباً 90 تا 95 فیصد آبادی تھیرواڈا بدھ مت کے ماننے والوں پر مشتمل ہے۔ ثقافت روایتی موسیقی، رقص، بودھ مندروں اور شاہی روایات پر مبنی ہے۔ لباس عام طور پر مغربی طرز کا ہوتا ہے لیکن مذہبی مقامات پر شائستہ لباس لازم ہے۔ کھانے کا ذائقہ کیسا ہے تو تھائی فوڈ اپنی مصالحہ دار، خوشبودار اور متوازن ذائقوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ تھائی لینڈ دنیا کے مشہور ترین سیاحتی ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں سالانہ 4 کروڑ سے زائد غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ ملک میں 1000 سے زائد جزیرے ہیں جو اسے دنیا کی بہترین سیاحتی منزل بناتے ہیں۔ تھائی لینڈ جنوب مشرقی ایشیا کی مضبوط معیشتوں میں سے ایک ہے۔ زراعت، صنعت، تجارت اور سیاحت ملکی معیشت کے اہم ستون ہیں۔ تھائی لینڈ کبھی کسی یورپی طاقت کا غلام نہیں رہا، اسی لیے اسے “Land of the Free” یعنی “آزاد لوگوں کی سرزمین” کہا جاتا ہے۔ تھائی زبان میں بھی “Thailand” کا مطلب آزاد لوگوں کی سرزمین ہے۔ یہ فوٹیجز تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک اور پٹایا شہر کے مختلف علاقوں کے سال 2025 کے مناظر پر مشتمل ہیں۔ یہاں ٹیکسی ڈرائیوروں سے لے کر عام کاروبار تک، زیادہ تر مقامی خواتین بڑی تعداد میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ دارالحکومت بینکاک میں عرب ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی کام کرتی نظر آتی ہیں۔ خواتین اور مردوں کے باہمی اخلاق و رویّے ایسے مہذب اور خوشگوار ہیں کہ دیکھنے والا بے حد متاثر ہوتا ہے۔