قلات: قومی شاہراہ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، دو جاں بحق، دو زخمی

قلات (گدروشیا پوائنٹ)ریسکیو ذرائع کے مطابق، قلات کے علاقے سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے. حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال قلات منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال پہنچا دی گئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔