ڈیرہ بگٹی: کچی کینال میں ڈوب کر دو کم عمر چرواہے جاں بحق، مقامی افراد نے نعشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کردیں

ڈیرہ بگٹی (گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کچی کینال میں ڈوب کر دو کم عمر بچے جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق دونوں بچے مقامی چرواہے تھے جو بکریاں چرا رہے تھے کہ اچانک پھسل کر کینال میں جا گرے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کی اور کچھ دیر بعد دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر ورثاء کے حوالے کر دیں۔ علاقے میں اس افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔