تربت(گدروشیا پوائنٹ) ڈسٹرکٹ پولیس کیچ اور ایف آئی اے کی مشترکہ کامیاب کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 29 افغانی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ پولیس نے ایف آئی اے کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران ایک کروز گاڑی کو روکا جس میں 29 افغان شہری ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گاڑی میں موجود افراد میں 12 مرد، 13 بچے اور 4 خواتین شامل تھیں۔ یہ تمام افراد غیر قانونی راستے سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ہولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دو ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا جو ان افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد پار کرانے میں معاونت کر رہے تھے۔ گرفتار افراد اور ڈرائیوروں کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس اور ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے اس نیٹ ورک کی گہرائی سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

