نوشکی: گاڑی چوری اور لوٹ مار میں اضافہ، پولیس تماشائی, بی این پی نوشکی

نوشکی( گدروشیاء پوائنٹ )دن دھاڑے گاڑیوں کی چوری اور گن پوائنٹ پر گاڑیاں چھیننا نوشکی شہر میں معمول بن چکی ھے جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہر میں دن دہاڑے گاڑیوں کی چوریاں اور گن پوائنٹ پر گاڑیوں کو چھیننا معمول بنتی جا رہی ہیں، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ پولیس اور انتظامیہ تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ عوام کو لٹنے کے بعد صرف دلاسے دیے جا رہے ہیں، عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آتے، بلکہ بعض اوقات چہ میگوئیاں کچھ اس طرح چلتی ہیں کہ جب پولیس کی جانب سے ان جرائم پیشہ چور افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جاتا ھے تو مختلف اطراف سے پولیس پر ان جرائم پیشہ افراد کو ریلیف دینے کا دباؤ ڈالا جاتا ھے جسکی وجہ سے علاقائی امن و امان اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ھورہا ھے کل کے دن نیشنل پارٹی کے سابقہ صدر کے گاڑی کی شہر سے چوری، فیصل کے گاڑی کو بائی پاس پر گن پوائنٹ پر چھیننا جبکہ مل مالکی کے مقام پر ھوٹل سے لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹنے جیسے واقعات پولیس اور انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ریاست اگر شہریوں کے جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتی تو پھر عوام کا اداروں پر اعتماد کیسے بحال ہوگا؟ روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی نااہلی اور جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہونے کی علامت ہیں۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پولیس فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف سخت آپریشن کرے، چوری شدہ گاڑیاں برآمد کی جائیں اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
ترجمان نے کہا کہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اگر حکومت نے فوری قدم نہ اٹھایا تو عوامی احتجاج کی راہ اختیار کی جائے گی۔