دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) دالبندین ماسٹر پلان کے کام میں انجمن تاجران دالبندین کا احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان دالبندین بازار میں سڑک کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف انجمن تاجران نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا انجمن تاجران دالبندین کے صدر حاجی آغا محمد حسنی کی زیر صدارت انجمن تاجران کے کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری اجمل نوتیزئی چیئرمین حافظ محمد اسماعیل گورگیج ، نائب صدر حاجی عبد الطیف عادل، خازن عبدالحق بابل سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں دالبندین بازار کے حل طلب مسائل کے متعلق تفصیلی غور و خوص کیا گیا بالخصوص دالبندین بازار میں سڑک کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف بحث و مباحثہ کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ تعمیرات و مواصلات کی غفلت اور ٹھیکیدار کی لاپرواہی کے باعث دالبندین بازار کے تاجر برادری اور عام شہری سخت مشکلات سے دو چار ہیں لوگوں کا بازار میں پیدل چلنا تک دشوار بن چکا ہے بازار کے کچے سڑک پر دن بھر مٹی اور دھول اڑنے سے نہ صرف مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں بلکہ دکانوں پر رکھی گئی اشیاء خوردونوش بھی مٹی سے ڈھکی پڑی ہوئی ہے جو کہ نا قابل استعمال بنتی جا رہی ہے ٹھیکیدار اور متعلقہ محکمہ غفلت و کوتاہی برت رہے ہیں اور عرصہ دراز سے جاری کام کا نام ونشان تک نہیں اس لئے انجمن تاجران دالبندین نے عوام کے وسیع تر مفاد اور تاجر برادری کے مسائل و مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے 5 نومبر بروز بدھ سے اپنی احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں پریس کلب دالبندین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا اس کے بعد شٹر ڈاؤن ہڑتال ، پہیہ جام ہڑتال اور ڈی سی آفس بشمول بی اینڈ آر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینا بھی شامل ہے اس لئے پوری شہر کی تاجر برادری اس اہم مسئلے پر بھر پور ساتھ دیں انجمن تاجران دالبندین کے عہدیداران نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں شہر کی تمام سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں سول سوسائٹی ۔ پینلز قائدین اور ٹرانسپورٹرز سے صلاح و مشورے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

